209
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا، فوج کی تعیناتی چاروں صوبوں کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے۔
محرم کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پاک فوج کی ذمہ داری ہوگی، پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ملک میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔