118
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم واپس لے لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پنجاب کے مقدمات کو یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین نے کہا کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے اور عدالت تادیبی کارروائی روکنے کا حکم واپس نہ لے۔
عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مقدمات میں گرفتاری سے روکے پر حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب بھر میں درج مقدمات کو یکجا کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔