نواز شریف اب سعودی عرب سے لندن جائیں گے، وہ پاکستان نہیں آئیں گے،شیخ رشید

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کی سیاست میں یوسف کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی کھیل تماشے کے 20 دن رہ گئے ہیں، مخالفین پر کیسز بنائیں اور جو قدم اٹھانا پڑے اٹھا لیں ہر دن اتوار نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج 15 ماہ بعد تمام کیسز ختم ہو گئے، پاکستان میں 50 کروڑ روپے تک کی کرپشن کو جائز قرار دیا گیا، 16 ارب روپے کی کرپشن ختم ہو گئی، تفتیش کرنے والے اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے لیے سیاست میں بھائی یوسف کا کردار ادا کر رہے ہیں، نواز شریف اب سعودی عرب سے لندن جائیں گے، وہ پاکستان نہیں آئیں گے، خدا جانے وہ کب اور کن حالات میں پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو 10 پارٹیاں پیچھے رہ جاتی ہیں ان کا نہ کوئی نام ہے اور نہ کوئی کام، وقت آنے پر اتحادیوں کی نفسیاتی تعداد بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیے جاتے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ دعا کریں کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ متنازعہ نہ بن جائے

 

 

 


 

ہمیں فالو کریں