ن لیگ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگرا ن وزیراعظم نامزد کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگرا ن وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، اسحاق ڈار کے نام پر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں میں اسحاق ڈار کے معاملے پر اتفاق رائے کا امکان ہے، دونوں فریقین کی مشاورتی کمیٹیوں کا اجلاس جلد متوقع ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی نگرا ن حکومت کے معاملے پر مشاورت کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزراء خورشید شاہ، نوید قمر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی شامل ہیں۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن اسحاق ڈار پر متفق ہو جائیں تو انہیں نگران وزیراعظم بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو شخص نگران وزیراعظم ہوگا اس کے لیے ضروری ہے کہ حکمران اتحاد بھی اس سے متفق ہو اور پھر اپوزیشن رہنما بھی اس سے متفق ہوں، اس لیے اس وقت قیاس آرائیاں کرنا قبل از وقت ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com