342
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ خودکش حملہ آور نے نئی تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی شروع کی تو خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا تھا کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور مشتبہ شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ملزم مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔