کیپٹن محمد سرور شہید(نشان حیدر) کی 75ویں برسی آج منائی جا رہی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔کیپٹن محمد سرور 27 جولائی 1948 کو آزاد کشمیر کے علاقے تلپتر میں کشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

قیام پاکستان کے بعد کیپٹن محمد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1948 میں پنجاب رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن کی ذمہ داری سونپی گئی۔
27 جولائی 1948 کو انہوں نے کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر اس طرح حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی پوسٹ چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔
کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بڑی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا، سینے میں گولی لگی اور جام شہادت نوش کیا۔
دوسری جانب افواج پاکستان نے کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com