ایف بی آر نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکائونٹس منجمد کردئیے 

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کئی ماہ کے ٹیکسوں کی بنیاد پر 2 ارب سے زائد کی مقروض ہے۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ سال بھی عدم ادائیگی پر منجمد کیے گئے تھے، بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر اکاؤنٹس بحال کیے گئے تھے۔

دوسری جانب پی ایس او نے بھی قومی ایئرلائن کی 3 پروازوں کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309، کراچی سے ملتان اور پی کے 739 کی ملتان سے جدہ جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے ایف بی آر سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس بند ہونے کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com