344
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نائجر کی فوج نے قومی ٹی وی چینل پر آکر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا۔
نائیجر فوج کے کرنل میجر عمادو عبدرمانے 9 دیگر فوجیوں کے ساتھ ٹی وی پر آئے اور اعلان کیا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین تحلیل ہو چکا ہے، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کر کے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نائجر کے صدر محمد بازوم کو بدھ کی صبح سے صدارتی محافظوں نے حراست میں لے رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر بازوم صدارتی گارڈ کے کمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، فوج نے جنرل کو ہٹانے کے بعد صدر سے مستعفی ہونے کا کہا تھا، جس سے صدر بازوم نے انکار کر دیا۔صدر کے دفتر نے آمروں کے اس اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔