200
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں مشاورت کی گئی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شریک تھے۔
جن سے خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ملاقات کی اور نگرا ن وزیراعظم کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی اس سلسلے میں دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقات کرے گی۔
دونوں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 15 حلقوں میں ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔