غیر ملکی کوچز کامستقبل کیاہوگا ،فیصلہ کرکٹ کمیٹی کرے گی،ذکا اشرف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی کرے گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ بننے کے بعد ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو اپنا پہلا انٹرویو دیا، جس کے دوران ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سمیت کوچنگ اسٹاف بھی موجود تھے۔

متبادل کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فی الحال اس بارے میں نہیں سوچا، مصباح الحق کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھے گی۔ میں آپ سے بات کروں گا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہم سب کو فیصلے کرنے ہوں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیم ٹاپ پر آئے اور ملک کا نام روشن ہو۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوچ مقامی ہو یا غیر ملکی، جو بہتر پرفارم کرے وہی ہونا چاہیے۔

ہمیں اپنی ٹیم کو بہتر بنانا ہے، ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اسے ٹاپ پر لے جائیں، ابھی تک کوچز اچھا کام کر رہے ہیں، کمیٹی کی سفارشات آئیں گی اور پھر فیصلہ کریں گے۔ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے چیف سلیکٹر کے بارے میں بھی سوچا ہے اور کچھ لوگوں سے بات کی ہے، کرکٹ کمیٹی کی رائے آئی تو مل بیٹھ کر کسی فیصلے پر پہنچیں گے، فی الحال سلیکشن میں غیر ملکی کوچز کا کردار ہے۔ کرکٹ کمیٹی سفارشات تیار کرے گی تو حتمی ہو گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com