145
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیادہ باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اب ہمیں اپنے عمل سے ترقیاتی اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیادہ باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اب ہمیں اپنے عمل سے ترقیاتی اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز سمٹ ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منرل سمٹ کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ سعودی وزیر کے پاکستان کے حوالے سے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں پاکستان اسٹیل مل روس کے تعاون سے قائم ہوئی، کرپشن اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی، نیب بھی کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 75 سال سے پاکستان پر ظلم کیا، غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی اور انہیں ان کے حقوق نہیں د ئیے گئے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ ہمیں اپنی مدت پوری کر کے گھر جانا ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، محنت اور لگن سے ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں