پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کے لئے پیسوں کی بارش کرنے کو تیار

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی سی بی قومی کرکٹرز کے لیے پیسوں کی بارش کرنے کوتیار۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوچکے ہیں، کھلاڑیوں نے پی سی بی کے سامنے کچھ مطالبات رکھے ہیں جن پر بات چیت جاری ہے، گزشتہ دنوں سری لنکا میں بعض اعلیٰ حکام نے سینئر کرکٹرز سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک بورڈ موجود ہے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اچھا معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ زیادہ دل لگا کر ٹیم کے لیے کھیل سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے پر رضامندی ظاہر کردی، تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے ٹاپ کرکٹرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو 45 لاکھ روپے ماہانہ ریٹینر شپ فیس کی پیشکش کی گئی ہے۔
پچھلے معاہدے کے تحت ریڈ بال کے کھلاڑیوں کا ماہانہ معاوضہ 15 لاکھ اور وائٹ بال کا 9.5 ملین تھا۔
غیر ملکی لیگز کے لیے اے کیٹیگری کے کرکٹرز کو سال میں ایک این او سی دینے کی بات کی گئی ہے، بی کو 2 جبکہ سی کو سال میں تین لیگز میں شرکت کی اجازت ہوگی
بورڈ تین سال کا معاہدہ چاہتا ہے تاکہ ہر سال تجدید کے وقت اختلافات سامنے نہ آئیں، دیگر مراعات کے ساتھ کھلاڑیوں کو فارمیٹ کی طرف راغب کرنے کے لیے ٹیسٹ میچ فیس میں بھی بڑے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
گزشتہ سال فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا، ٹیسٹ میچ کی فیس 8 لاکھ 38 ہزار 530، ایک روزہ بین الاقوامی 5 لاکھ 15 ہزار 696 جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی فیس 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے تھی، تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کو یکساں فیس ملتی تھی،
حکام اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز دنیا کے دیگر ٹاپ سٹارز کی طرح کما نہیں پا رہے، 100 فیصد معاوضہ ممکن نہیں تاہم بورڈ انہیں بھاری رقم دینا چاہتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق بھی کھلاڑیوں سے بات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com