تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل،شہریار آفریدی کو گھر جانے کی اجازت

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی جس دوران شہریار آفریدی اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران شہریار آفریدی قرآن پاک کا نسخہ لے کر روسٹرم پر آئے جب کہ جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر کو روسٹرم پر بلایا۔
ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کے واقعات سب کے سامنے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق شہریار آفریدی نے ایجی ٹیشن پھیلایا، شہریار آفریدی کے ضلعی عدالتوں پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں
جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ جیل میں ہونے کے باوجود لوگوں کو کیسے اکسایا؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری آنکھیں اور کان صرف انٹیلی جنس رپورٹس ہیں۔
عدالت نے ایس ایچ او سے پوچھا کہ شہریار آفریدی کی پلاننگ کے بارے میں آپ کے پاس کیا معلومات ہیں؟ جس پر ایس ایچ او نے بتایا کہ اس وقت کوئی ایس ایچ او نہیں تھا، کوئی اور انچارج تھا
جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے وقت ڈی پی او کون تھا؟ جس پر متعلقہ ڈی پی اوز روسٹرم پر آگئے۔
عدالت نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کے پاس شہریار آفریدی کی منصوبہ بندی کے بارے میں کیا معلومات ہیں۔ جس پر ڈی پی او نے بتایا کہ میں اس وقت چھٹی پر تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر سے پوچھا کہ کیا آپ نے شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرایا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی جناب تحریری جواب داخل کرا دیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ 8 مئی کو اسلام آباد میں کیا ہو رہا تھا، کیا آپ نے اس بارے میں پوچھا؟ ان رپورٹس کی روشنی میں آپ کو بھی اپنا دماغ لگانا ہوگا، پولیس حکام بتائیں 8 مئی کو اسلام آباد میں کیا صورتحال تھی؟
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ واقعہ سے پہلے کے خدشات کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے، ہم نے یہ کارروائی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کی بعدازاں عدالت نے شہریار آفریدی کو گھر جانے کی اجازت دے دی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com