اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کے غداروں نے میری جان خطرے میں ڈال دی ہے لیکن میں ان غداروں کو بے نقاب کروں گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کا تبادلہ کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کی تفصیلات اور ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار تک کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی ارکان کا موقف تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں سنجیدہ معاملات پر بات نہیں ہوسکتی، کور کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر موجود غدار کی نشاندہی کریں گے۔
I have quoted Core Committee, and do you expect I would wrongly mention the incident of Core Committee proceedings recorded by the traitors on a public forum. It was Omer Ayub Khan who ran the recorded version during the meeting. I have the honour to have defended all the PTI…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 18, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ عمر ایوب کور کمیٹی میں غدار قرار پانے والے رکن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ غصے کے باوجود غداروں کی نشاندہی کروں گا، عمر ایوب نے ملاقات کے دوران ریکارڈ شدہ ورژن چلایا شیر افضل نے کہا کہ پیشہ ور وکیل ہوں تفریح یا سسپنس کے لئے مزید دشمن بنانے کی خواہش نہیں ہے۔
شرافضل مروت نے مزید کہا کہ پارٹی میں موجود غداروں کو للکارنے کے لیے بہت حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے نتائج بھگتنا ہوں گے، چاہے کچھ بھی ہو اپنی لڑائی اکیلے جاری رکھوں گا۔