217
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی تاریخ میں بچوں کی بدترین سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی کو 7 نومولود بچوں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی برطانیہ کے کاؤنٹیز آف چیسٹر اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں کام کرنے والی نرس لوسی لیٹبی پر7 نوزائیدہ بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دے کر قتل کرنے اور مزید 10 بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
برطانیہ ، 7 نومولود بچوں کو غلط انجکشن لگا کر قتل کرنے والی نرس مجرم قرار
زیر سماعت مقدمے کے دوران پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا تھا کہ 2015-2016 کے عرصے میں کاؤنٹیز آف چیسٹر اسپتال میں ملازمت کرنے والی 33 سالہ نرس لوسی لیٹبی نے 5 نوزائیدہ لڑکوں اور 2 نو زائیدہ لڑکیوں کو مبینہ طور پر قتل کیا۔