اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران حکومت نے دیگر ممالک سے معاہدوں پر بات چیت کا اختیار حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل اور ٹی او آرز کی منظوری دی
بین الحکومتی تجارتی لین دین کی کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے، بیرونی ممالک کے ساتھ حکومتی سطح کے معاہدوں پر مذاکرات کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز کے مطابق معاہدوں کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے گی، تجارتی لین دین پر ضروری فیصلوں کا اختیار دیا جائے گا۔
ٹی او آرز کے مطابق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینا ہوگی، بین الحکومتی تجارتی لین دین کی کابینہ کمیٹی میں وزیر تجارت و صنعت و پیداوار شامل ہوں گے، وفاقی وزراء مواصلات، بجلی اور پیٹرولیم، قانون کمیٹی کے ارکان کا حصہ ہوں گے۔