179
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بہاولنگر میں 150 کلومیٹر طویل دریائی پٹی سیلاب سے تباہ ہو گئی ہے جس سے 160,000 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
بہاولنگر میں 150 کلومیٹر طویل دریائی پٹی میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سرکاری اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کے باعث 166,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور 160,000 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی پانی سے 157 دیہات متاثر ہوئے، 17 ہزار 549 مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا، متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے اور مواصلاتی سڑکیں بہہ گئیں جس کے باعث 100 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ندی کے علاقے میں قائم 43 اسکول سیلاب سے متاثر ہوئے اور درجنوں کمیونٹیز تاحال زیر آب ہیں۔