اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) انڈونیشیا میں شادی کی تقریب میں اس وقت عجیب موڑ آگیا جب دولہا وقت پر نہ آیا اور طویل انتظار کے بعد دلہن کے سسر نے خود کو پیش کردیا جس کے بعد دلہن شادی پر رضامند ہوگئی۔
شادی انسان کی زندگی کے خوبصورت ترین دنوں میں سے ایک ہوتی ہے لیکن 29 اگست 2023 کو انڈونیشیا کے شہر جاکوٹامو کے ایک گاؤں میں یہ دن ایک اداس لمحے میں بدل گیا۔ میڈیا کے مطابق ‘ایس اے نامی نوجوان لڑکی دلہن تھی وہ کئی مہینوں سے اپنے ہونے والے شوہر سے بات کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
انسانوں کا قبرستان تو اپ نے سنا ہوگا ، لیلن کیا آپ جانتے ہیں دنیامیں گاڑیوں کا سب سے بڑا قبرستان کس ملک میں ہے ؟
بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا لیکن دولہا اپنی شادی کے عین وقت پر غائب ہوگیا اور صرف قریبی دوستوں کو بتایا کہ شادی منسوخ کردی گئی ہے۔ دوسری طرف غریب لڑکی نے بڑی مشکل سے جہیز وغیرہ کا سامان تیار کیا تھا اور زندگی کی بچت تقریب پر خرچ ہو چکی تھی، دوسری طرف مہمان بھی آ چکے تھے۔ اس موقع پر دلہن کے سسر نے لڑکی کے گھر والوں کو اس کی شادی کی پیشکش کی جسے قبول کر لیا گیا۔ اس طرح شوہر کے سسر نے ایس اے نامی خاتون سے شادی کر لی۔
لڑکی کے بھائی واستو احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بہن نے فرار ہونے والے لڑکے کے والد سے شادی کر لی ہے۔ لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ تقریب پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں اور بے یقینی کی کیفیت تھی اس لیے انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس خبر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ پیسے بچانے کی حکمت عملی ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے دلہن سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جنہیں اتنا بڑا سمجھوتہ کرنا پڑا۔