83
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہمیں قائد کے اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قیادت کے بغیر آزاد مملکت کا خواب پورا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آئین قائداعظم کے 14 نکات کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قائداعظم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو محنت کرنی چاہیے۔