اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی کابینہ نے کاروباری، سرمایہ کار اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ویزا پالیسی میں ترمیم سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں آسانی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ویزا پالیسی میں ترامیم اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی سفارش پر تیار کی گئیں، ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کا بزنس ویزہ فوری جاری کیا جائے گا۔
پاکستانی مشنز 24 گھنٹوں کے اندر 5 سال کے لیے کاروباری ویزے جاری کرنے کے پابند ہوں گے، ایک سال کے لیے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزے بھی 24 گھنٹے میں جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 3 سالہ سرمایہ کار ویزہ 24 گھنٹے میں جاری کیا جائے گا، 5 سالہ سرمایہ کار ویزہ وزارت داخلہ 10 دن میں جاری کرے گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد 2 سال کا ورک ویزا ایک ماہ میں جاری کیا جائے گا۔