202
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست اپنے نامزد وکیل نعیم پنجوٹھا کے ذریعے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خصوصی عدالت میں دائر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کی درخواست دائر کردی، چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی بھی درخواست کی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلا اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔