قومی احتساب بیورو نے 80 مقدمات کی فہرست رجسٹرار آفس میں جمع کرادی ہے جن میں سے 26 نیب ریفرنسز احتساب عدالتوں میں جمع کرائے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ کو طلبی کے سمن جاری کردئیے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر،ان کو توسیع دینے والے ان کے سامنے کیسے پیش ہوئے؟
احتساب عدالت نمبر 1 میں 5 ریفرنسز کا ریکارڈ پیش کیا گیا جب کہ 8 ریفرنسز کا ریکارڈ عدالت نمبر 2 اور 13 ریفرنسز کا ریکارڈ عدالت نمبر 3 میں پیش کیا گیا
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف سمن جاری کیے ۔ عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خرد برد کیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔