یہ بھی پڑھیں
گوگل کا چیٹ بوٹ کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو 5 جی کے اجراء کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق 5G نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالر مل سکتے ہیں جبکہ سپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
گوگل میپس میں بڑی تبدیلی،اینڈ رائیڈ فونز پر ڈائریکشنز تلاش کرنا آسان
ذرائع کے مطابق پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت لگ بھگ 367 میگا ہرڈ سپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ کے ذریعے دستیاب سپیکٹرم کو 600 سے زائد میگا ہرڈز کو نیلام کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکٹرم نیلامی سے صارفین کی نیٹ ورک سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ بھی ہو سکے گا۔