سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر کو ہوگی جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کریں گے۔
عدالت نے کیس میں ایف آئی اے کو دلائل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

ہمیں فالو کریں