اپنے دورے کے دوران نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 5 دن امریکا، 2 دن لندن، نگراں وزیراعظم 3 دن سعودی عرب میں رہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، دورہ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان اور آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقاتیں کیں۔
لندن میں قیام کے دوران نگراں وزیراعظم نے پاکستانی تاجر برادری سے ملاقات کی، انوار الحق کاکڑ نے آکسفورڈ یونین کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف کاروباری وفود سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران نگراں وزیراعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، دورہ سعودی عرب کے دوران انہوں نے مختلف سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
172