مردان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک دہشت گرد مارا گیا،پارا چنار میںلانس نائیک شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مردان کے جنرل علاقے کاٹلنگ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب پارا چنار میں بھی دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہوگئے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]