نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،جدہ میں شاندار استقبال

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے دوستوں کے ہمراہ سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 116 کے ذریعے جدہ روانہ ہوئے۔پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، سعودی ایئر لائنز کی پرواز 5 گھنٹے 27 منٹ میں 4750 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔
سعودی ایئر لائنز نے اس پرواز کے لیے بوئنگ 787 ڈریم لائنر، ایک جدید طیارہ استعمال کیا جو صرف تین سال پرانا تھا۔ جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔نواز شریف چند روز سعودی عرب میں قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف سعودی عرب روانہ ہونے کے لیے لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا۔نواز شریف کو الوداع کرنے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچ گئی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com