سی پیک کو امن راہداری میں بدل سکتے ہیں،چینی سفیر 

رپورٹ کے مطابق چینی سفیر نے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں کہا کہ ہم اگلے 10 سالوں کے دوران منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اپنے پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدر شی جن پنگ اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں اعلیٰ معیار، پائیدار اور بہتر تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر باہمی اتفاق کر سکتے ہیں۔

چینی سفیر کا خیال ہے کہ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر CPEC راہداری کو محبت اور امن کی راہداری میں تبدیل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت، کان کنی، سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔