سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہو کر 29.65 فیصد پر آگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی اور 17 اشیاء سستی ہوئیں۔
آلو، ٹماٹر، انڈے، دالیں، مونگ پھلی، نمک، لہسن، گوشت اور سگریٹ مہنگے ہو گئے جبکہ دالوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دال ماش، دال چنا، دال مسور کی قیمت میں اوسطاً 8 روپے فی کلو کمی ہوئی۔
اسی طرح چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 روپے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 44 روپے 36 پیسے سستا ہو گیا۔ چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے بھی سستے ہو گئے۔ تازہ دودھ، دہی اور خشک دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح 28.66 فیصد رہی۔
17 ہزار 733 سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ آمدن والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 ہزار 889 سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدن والے گروپ کے لیے افراط زر کی شرح 0.09 فیصد رہی۔
103