فیلڈ مارشل کا دور ہ ایران نتیجہ خیز،حتمی مفاہمت کی سمت مثبت پیش رفت،آئی ایس پی آر

اردو ورلڈ کینیڈ ( ویب نیوز ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم اور نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایرانی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب آٹھ اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل کے دورے کا بنیادی مقصد خطے میں امن، استحکام اور مثبت سفارتی پیش رفت کے لیے جاری ثالثی عمل کو مزید مؤثر بنانا تھا۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، جاری کشیدگی، سفارتی رابطوں اور ایک حتمی مفاہمتی فریم ورک تک پہنچنے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا اہم دورہ مکمل، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا محور خطے میں امن و استحکام کے قیام، کشیدگی میں کمی اور جاری مشاورتی عمل کو تیز تر بنانے پر رہا، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی مسلسل سفارتی سرگرمیوں کے نتیجے میں ایک حوصلہ افزا پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔ایرانی قیادت نے خطے میں مذاکرات، امن اور مثبت سفارتی رابطوں کے فروغ کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا اور ثالثی عمل میں اسلام آباد کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا، جبکہ اس دورے کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں