133
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 3 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.76 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 61 کروڑ ڈالر تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.7 ملین ڈالر اضافے سے 7.51 ارب ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.39 ملین ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر ہو گئے۔