انوار الحق کاکڑ کی فلسطینی صدر کی ملاقات،جنگ بندی کا مطالبہ 

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین بالخصوص غزہ میں قابض صہیونی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے غزہ میں جاری بربریت پر عالمی قوتوں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں غزہ میں جنگ بندی کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں، معصوم فلسطینیوں بالخصوص معصوم بچوں کا قتل عام نہ ہو۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی اور ضروری سامان اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ہمیں فالو کریں