آج کاروباری ہفتے کے آخری دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 799 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 65517 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔ ستمبر سے اب تک اس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ ستمبر میں ڈالر کی قیمت 307 روپے تھی جو آج 284 کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ملکی معیشت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے۔
59