لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک،آئی ایس آئی کو تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت نے سوشل میڈیا پر آڈیو لیک کرنے والے شخص کی شناخت کے لیے آئی ایس آئی سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام دستیاب ٹیکنالوجیز کا استعمال اس بات کا پتہ لگانے کے لیے کیا جائے کہ سب سے پہلے آڈیو کس نے لیک کی۔عدالت نے ڈی جی لاء پیمرا اور ڈی جی لاء پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پیمرا میڈیا کے ضابطہ اخلاق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]