ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کے کوچ نمبر 5 کی سیٹ نمبر 71، 72 کے نیچے سے ایک مشکوک بیگ ملا جس میں سوئچ اور تاریں نظر آ رہی تھیں.
عملے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر پہنچ گیا، بیگ کی تلاشی کے دوران ایک آئی ای ڈی بم برآمد ہوا.
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی ریلوے شوکت کھتیاں پولیس دستے کے ساتھ موقع پر پہنچے
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بم کا کل وزن 5 کلو گرام تھا جس میں 2 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا.
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بم ٹائمر کے ساتھ منسلک تھا، بم کو دو کنٹرول شدہ دھماکوں سے ناکارہ بنا دیا گیا تھا اور بم میں موٹر سائیکل کی بیٹری لگائی گئی تھی.
120