ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانی مزدورقتل کردئیے گئے

پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ وہ ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل سے شدید صدمے میں ہیں, اور سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کو مکمل مدد فراہم کرے گا.
انہوں نے کہا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصلر جنرل کے اہلکار جائے حادثہ او ر ہسپتال روانہ ہوگئے ہیں، ہم نے اس معاملے میں ایران سے مکمل تعاون کا مطالبہ کیا ہے.
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق کسی عسکریت پسند گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی. نامعلوم افراد نے سرکان کے نواحی علاقے سراوان میں ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی.
ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، شہید پاکستانی ایران میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے تھے.
ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ ایران میں شہید ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔