پنجاب حکومت نے گنڈاپور کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا

خیبرپختونخوا حکومت کے خط کے جواب میں پنجاب حکومت نے ایک تحریری پیغام میں لکھا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ سمیت مختلف جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے.
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ ایک اور نئی تاریخ تک ملتوی کر دیا جائے.
اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے 12 مارچ کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے اڈیالہ جیل کے دورے کے لیے پنجاب حکومت کو خط بھیجا تھا.
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے انفارمیشن ایڈوائزر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے ہیں، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے انھیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت ہونی چاہیے.
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کو سیکورٹی کے بہانے پی ٹی آئی کے بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے. بیرسٹر سیف نے کہا کہ جب پنجاب میں جیل محفوظ نہیں ہے تو دوسری جگہ کیا محفوظ رہ سکتی ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔