امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حملے ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے بعد جوابی کارروائی تھی۔ چیک پوسٹ پر حملے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ وہ طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو دوسروں پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ پاکستان اور افغانستان اختلافات کو حل کریں۔ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا جاتا رہا ہے اور ایک بار پھر دہرا رہا ہوں کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ ہم دو طرفہ امور اور انسداد دہشت گردی پر پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
89