تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی،ہسپتال منتقل کردیا گیا

یہ حادثہ ہورونٹیریو اسٹریٹ اور برسٹل روڈ ایسٹ کے قریب پیش آیا۔ پیرامیڈیکس نے بتایا کہ انہیں رات 9:00 بجے کے بعد جائے وقوعہ پر بلایا گیا اس کے بعد انہوں نے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں مقامی ٹراما سینٹر پہنچایا۔
ابھی تک زخمی شخص کے بارے میں دیگر معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع پر موجود تھا یا نہیں۔

ہمیں فالو کریں