پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے کمی

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) حکومت پاکستان کا عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ ، پٹرول کی قیمت میں مزید10 روپے کمی کا اعلان ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور آخری تاریخ کو کیا جاتا ہے تاہم اس بار قیمتوں میں ایک روز قبل کمی کی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزیراعظم آفس نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک عوام کو پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس نے بتایا کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے صنعت اور برآمدات بڑھانے کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ صنعت اور برآمدی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca