حج کا عمل متاثر کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کرینگے،سعودی وزارت داخلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حج اور حج کا امن متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں وزارت اطلاعات کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اب تک 160 جعلی حج سروس اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 6135 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا، حجاج کرام کی منیٰ منتقلی کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کا مرکزی حصہ ادا کرنے کے لیے میدان عرفات پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں مختصر اور باجماعت ادا کریں گے اور خطبہ حج سنیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com