اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز پر حملہ کیا گیا۔ حملہ گشت کے دوران کیا گیا۔ نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جب کہ میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی فورسز کے دعوے کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کپواڑہ اور آس پاس کے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔