اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بوٹوکس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے مسکرانے کی صلاحیت کھو چکی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں پہلے سے کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی۔ میگھن نے کہا کہ اس نے پہلی بار ‘لِپ فلپ کیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ سب اسے پسند کرتے ہیں اور وہ اپنے ہونٹوں سے خوش ہوں گی، لیکن انہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی کیونکہ وہ مسکرا نہیں سکتی تھیں۔
میگھن نے کہا کہ یہ تجربہ بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ اس کے بعد اسے اپنے جبڑے میں بوٹوکس لگانا پڑا۔ اس نے پہلے ایک پوڈ کاسٹ میں بوٹوکس حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں مزید پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
گلوکارہ نے کہا کہ اب وہ مسکرانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے اور وہ اس مشکل سے نجات چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ بوٹوکس نیوروٹوکسن کی ایک قسم ہے۔ یہ عام طور پر جلد کی جھریوں کو کم کرنے، پٹھوں کی نقل و حرکت کو کم کرنے اور مختلف طبی حالات کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور کاسمیٹکس کے لیے اس کا استعمال اب عام ہو گیا ہے۔