اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہوں نے سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی تھی اور کال واپس نہیں لی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی اور عوام بانی کی کسی بھی کال کی بھرپور حمایت کریں گے۔
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ابھی تک تحریک انصاف کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو اپنا لہجہ پست رکھیں اور اپنا رویہ نرم رکھیں۔ بصورت دیگر مذاکرات مذاق بن سکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ کوئی اہم نہیں، تحریک انصاف کے بانی حکومت سے مذاکرات کریں۔
87