اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی تجارتی جنگ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر ٹیرف تین ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔
تاہم اس دوران ان ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ انہوں نے فوری طور پر چین پر ٹیرف بڑھا کر 125 فیصد کر دیا ہے۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ چین جان لے کہ دھوکا مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف معطل کرنے کے فیصلے کے فوراً بعد دنیا بھر میں تیل اور اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، تیل کی قیمتوں میں تقریباً چار فیصد اضافہ ہوا۔مزید برآں، امریکا کی جانب سے یورپی ممالک پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے جواب میں، یورپی یونین نے بھی امریکا پر 25 فیصد محصولات کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا۔دریں اثنا، بیجنگ کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اس کے راستے پر چلنے پر اصرار کرتا ہے تو چین آخری سانس تک اس کے خلاف لڑے گا۔ چین نے امریکی ٹیکسوں کے جواب میں 84 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔