اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،پاکستان کا منہ توڑ جواب ، متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں
کیلر سیکٹر میں دوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اور ترکھیان کمپلیکس مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سیکورٹی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی جوابی حملوں کی وجہ سے اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ ایل او سی کے قریب علاقوں میں بھارتی گولہ باری سے 4 افراد زخمی ہوئے۔. پاک فوج نے مناسب جواب دیا اور فلیگ پوسٹ کو تباہ کر دیا۔راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی گولہ باری سے تین افراد زخمی ہوئے، جب کہ پالیارنی کالونی میں بھارتی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔پاکستان نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی۔ ایک فوج نے بھارتی فوج کی فلیگ پوسٹ کو تباہ کر دیا جس سے فلیگ پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔بعد ازاں پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو مناسب جواب دیتے ہوئے مزید 3 بھارتی پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دینا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر دیا۔. پاک فوج کے تازہ حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان نے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کے خلاف بھی مؤثر جوابی کارروائی کی۔. پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو بلا اشتعال فائرنگ کرنے کے بعد تباہ کر دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے باغسر میں ایک بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔. کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا۔