اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کے 2025 کے ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو انڈین کرکٹ بورڈ بے بنیاد قرار دیدیا ۔
سیکرٹری بی سی سی آئی دیوجیت سائکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے اس وقت ان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایونٹس کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی بات چیت ہوئی ہے۔. اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس اور خیالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام واقعات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔. ایشیا کپ اس سال ستمبر میں بھارت میں منعقد ہونا ہے۔