آسٹریا ،سینیئر صحافی جاوید عظمی کے اعزاز میں پُر تکلف ناشتے کا اہتمام ،محبوب ترین دوست بھی شریک ہوئے

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)ہالینڈ کی نمایاں شخصیت، معروف تجزیہ نگار اور سینیئر صحافی محمد جاوید عظیمی کی آسٹریا کے شہر ویانا آمد پر نامور صحافی او کالم نگار محمد عامر صدیق نے معزز مہمان کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ کے وسیع کشادہ ہال میں پُر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا ۔

مذکورہ ناشتے میں شرکت کے لئے جاوید عظیمی تشریف لائے تو میزبان اول محمد عامر صدیق اور ان کے قریبی محبوب ترین دوستوں غلام اظہر، شیخ وحید احمد اور صحافی ریاض بلوچ نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں تمام حضرات نے ناشتے کے لامتنا ہی سلسلے سے استعفادہ کیا۔ ناشتے کے دوران عامر صدیق نے اپنے دوستوں سے جاوید عظیمی کو متعارف کروایا ۔جاوید عظیمی نے معروف صحافی عامر صدیق کی صحافت کے میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر جن کا تسلسل ہنوز جاری ہے خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں معزز مہمان نے میزبان اول عامر صدیق اور ان کے قریبی دوستوں کی محبتوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا جبکہ اجتماعی دعا میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ، بقا ، خوشحالی اور ترقیوں کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔