اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب یہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت مل کر عوام کے مسائل حل کر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت مل کر عوام کے مسائل حل کر رہی ہے۔
پاکستان ترقی کے سفر کی طرف لوٹ رہا ہے۔ شہباز شریف نے ترقی کی بنیاد رکھی اور مریم نواز اسے آگے لے جا رہی ہیں۔ ہم نے کینسر اور دل کے علاج کے لیے ہسپتال بنائے ہیں۔
پنجاب حکومت نے 5335 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے جس میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے معقول رقم مختص کی گئی ہے۔