20
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی اس اتوار، 22 جون 2025 کو، یورپ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کا دورہ بریسلز (نیٹو اجلاس) اور دی ہیگ (کینیڈایورپی یونین سربراہی اجلاس) شامل ہے
کارنی اتحادیوں کے ساتھ مل کر عالمی خطرات—جیسے روس، چین اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کریں گے
اس اجلاس میں وہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ معاشی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط کرنے، دوطرفہ تجارت اور سیکورٹی تعاون پر بات چیت کریں گے ۔
یاد رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کارنی نے حال ہی میں نیٹو کے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے اور امریکہ پر انحصار کم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔وہ یورپی ممالک کو "قابلِ اعتماد اتحادی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا واحد ملک نہیں جو امریکہ کے علاوہ دوسروں کے ساتھ بھی ٹھوس تعلقات رکھتا ہے ۔